افغانستان نے دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو 6 وکٹ سے شکست دیدی، سیریز برابر

350

ابوظہبی: افغانستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

اتوار کو زمبابوے کی ٹیم نے گزشتہ روز کے اسکور 7 وکٹ پر 266 سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 365 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ زمبابوے کی اننگز کی خاص بات کپتان شان ولیمز کی 151 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز رہی، انہوں نے ٹریپانو کے ساتھ مل کر 8 ویں وکٹ پر 187 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ 329 کے مجموعے پر 95 رنز بنانے والے ٹریپانو کو راشد خان نے میدان بدر کردیا، اننگز کی شکست کو ڈرا میں بدلنے کی شان ولیمز کی کوششیں دم توڑ گئیں۔

اس کے بعد باقی دو وکٹیں بھی وقفے وقفے سے گرگئی، راشد خان نے اس اننگز میں 7 زمبابوین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں اپنے نام کیں۔

افغانستان نے زمبابوے کا 108 رنز کا ہدف 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، زمبابوے کے ہدف کے تعاقب میں رحمت شاہ نے 58 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ابراہیم زادران 29 رنز کے نمایاں بیٹسمین رہے۔ افغانستان کے 2،2 کھلاڑیوں کو موزاربانی اور ریان برل نے میدان چھوڑنے پر مجبور کیا۔

حشمت اللہ شاہدی کو اس ٹیسٹ میں نے ناقابلِ شکست ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل افغانستان نے اپنی اپہلی اننگز 4 وکٹ پر 545 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی، زمبابوبے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 287 رنز بنائے بڑے اسکور کے بوجھ تلے دب کر فالو آن کا شکار ہوئی۔