مرکزی بینک کو با اختیار بنانے کی کوششیں قابل تعریف ہیں،میاں زاہد حسین

214

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ مرکزی بینک کو با اختیار بنانے کی کوششیں قابل تعریف ہیںجن سے یہ ادارہ اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرنے کے قابل ہو جائے گا۔وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی ہدایات کے تحت ایس بی پی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس سے مرکزی بینک کا کام شفاف ہو جائے گا جبکہ بینک میں احتساب کا عمل بہتر ہو جائے گا۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کی صورت میں بینک قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں اپنا کرداربہتر انداز میں ادا کرنے کے قابل ہو جائے گا ، معیشت کو مستحکم کیا جا سکے گا اور وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنایا جا سکے گا۔ افراط زر میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں جبکہ بینک وزارت خزانہ کے غیر ضروری دبائو سے نکل آئے گا، مانیٹری اور دیگر پالیسیوں کے فیصلے خود کرے گا۔پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بینک کا گورنروزارت خزانہ کی ڈکٹیشن کا پابند نہیں ہو گابلکہ صرف پارلیمنٹ کو جوابدہ ہو گا جس سے شفافیت بڑھے گی۔ سابقہ حکومت کے بنائے ہوئے فسکل اور مانیٹری پالیسی بورڈ کو ختم کر دیا جائے گااورگورنر کی مدت ملازمت کو تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دیا جائے گا۔مرکزی بینک کے پانچ سابق گورنروں میں سے چار اپنی ملازمت کی تین سالہ مدت پوری کیے بغیر چلے گئے۔