چھ ماہ میں حکومت نے کتنا قرض لیا؟

367

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے 454 ارب روپے اور مقامی سطح پر683 ارب روپے قرض لیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہا،  گزشتہ سال اسی عرصے میں مالی خسارہ 2.3 فیصد تھا۔

قرض پر سود کی ادائیگی کی مد میں 1475 ارب روپے ادا کیے گئے جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں سود کی ادائیگی پر 1281 ارب روپے ادا کیے گئے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 487 ارب روپے خرچ ہوئے گزشتہ سال اسی عرصے میں دفاع پر 529 ارب روپے خرچ ہوئے تھے۔

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے 454 ارب روپے کا قرض لیا گیا جب کہ  مالی سال 2019 میں مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے 513 ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مقامی سطح پر683 ارب روپے قرض لیا گیا، مالی سال 2019 میں مقامی قرض 481 ارب روپے تھا۔