کراچی میں ہائی سینس ایئر کنڈیشنرز مینو فیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح

159
کراچی میں ہائی سینس ایئر کنڈیشنرز مینو فیکچرنگ پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہائی سینس برانڈ کے لیے پاکستان کی خصوصی لائسنس یافتہ کمپنی ٹرائی اینجلس الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ نے رہائشی ایئر کنڈیشنرز کی تیاری کے لیے اپنی پیداواری استعداد میںتوسیع کردی ہے ۔اس نئے پلانٹ میںسالانہ ایک لاکھ ررہائشی ایئر کنڈیشنرز تیار کرنے کی گنجائش موجود ہے جس پر 13لاکھ امریکی ڈالرز لاگت آئی ہے ۔یہ پلانٹ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیسٹنگ رومز کی سہولت کے ساتھ ساتھ بہترین کارکردگی کے لیے اعلیٰ ماحول کی نگرانی کے حوالے سے جدید ترین ٹیکنالوجی آلات سے بھی لیس ہوگا۔