وباء سے دنیا بھر میں 54 فیصد خواتین بیروزگار ہوئیں

134

لاہور(کامرس ڈیسک) عالمی یوم خواتین کے موقع پر دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ صنفی مساوات پر مبنی بجٹ (GRB) کا طریقہ اختیار کریں تاکہ کووِڈ19-کے بعد اقتصادی بحالی سے خواتین و مرد دونوں مساوی طور پر فائدہ اٹھا سکیں اور صنفی عدم مساوات کے خاتمے کی ضمانت دی جا سکے۔اقوام متحدہ کے کووِڈ19-گلوبل جینڈر ریسپانس ٹریکر(GGRT) کے مطابق، 164ممالک میں جی آر بی(GRB) کسی نہ کسی صورت میں موجود ہے جبکہ نیو زی لینڈ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سمیت صرف 25 ممالک نے ایسے اقدامات پر عمل درآمدکے لیے اجتماعی سوچ کا مظاہرہ کیا ہے اور اس میں بلا معاوضہ دیکھ بھال، خواتین پر تشدد اور خواتین کا معاشی تحفظ شامل ہیں۔اکاؤنٹنٹس اور فنانس سے تعلق رکھنے والے پیشہ ورافراد کے ادارے کا کہنا ہے کہ اقتصادی بحالی کے حوالے سے حکومتوں کو نئے سرے سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ اِن کی راہنمائی کے لیے اے سی سی اے نے ایک ٹول کٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اکاؤنٹنٹس کس طرح جی آر بی کو اپنے روزمرہ کے کردار اور ذمہ داریوں میں اپناسکتے ہیں۔ایسوسی ایشن نے میک کنسی (McKinsey)کی شائع کردہ تحقیق پر عمل کے لیے بھی زور دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عالمی روزگار کا 39 فیصد حصہ اگرچہ خواتین پر مشتمل ہے ۔