پاک قطر تکافل گروپ کا آئی بی اے سیف کے طلباء کواسکالرشپس دینے کا اعلان

375

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے تکافل گروپ پاک قطر تکافل گروپ نے آئی بی اے سیف(IBA-CEIF) کے مزید 2طلباء کو اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء محمد عادل اور حمزہ یونس کا شمارانسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ادارے سینٹر آف ایکسلنس ان اسلامک فنانس کے ہونہار طلباء میں ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹوآفیسر عظیم پیرانی نے وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ادراہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری اور آئی بی اے سیف کے چیئرمین ڈاکٹر عشرت حسین کو چیک پیش کیا۔ اس موقع پرپاک قطر تکافل اور آئی بی اے سیف کی سینئرمینجمنٹ بھی موجود تھی۔