ختم نبوت، ناموس رسالت کا ہر قیمت پر تحفظ کرینگے، علمائے کرام

213

لاہور (آن لائن)عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضورؐ کی ذات اقدس کے چوکیدار ہیں، 13 مارچ ختم نبوت کانفرنس ٹاؤن شپ اسلام دشمن اور دین دشمن قوتوں کیلیے اتحاد و اتفاق کا پیغام ہوگی، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، تمام علماء اور کارکنان 13 مارچ کو ختم نبوت کانفرنس ٹاؤن شپ لاہور کی تیاری بھرپور اندازمیں کریں، کانفرنس کو کامیاب بنانا تمام مسلمانوں کی ذمے داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار علمائے کرام نے 13 مارچ کو آئیڈیل کرکٹ گراؤنڈ کالج روڈ ٹاؤن شپ لاہور میں ہونے والی تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوت اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماعات میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری علیم الدین شاکر، پروفیسر مولانا مفتی محمد نوید لاہور، مولانا محبوب الحسن طاہر، پیر میاں محمد رضوان نفیس، مولانا محمد طیب عثمانی، مولانا طیب منیر لاہوری، مولانا خالد محمود و دیگر علما کرام نے شرکت کی۔