دنیا میں کورونا کیسز 11کروڑ 70 لاکھ 76 ہزار سے متجاوز

168

نیویارک/ نئی دہلی/ ماسکو/ میڈرڈ (صباح نیوز) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں25 لاکھ99984 ہو گئیں‘ کیسز 11کروڑ 70 لاکھ76 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کورونا سے متاثرہ ممالک میں بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں537119 ہو گئیں‘ کیسز2 کروڑ 96 لاکھ 53 ہزار سے بڑھ گئے۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 157791ہو گئیں‘ کیسز ایک کروڑ 12 لاکھ 10ہزار سے بڑھ گئے۔ روس میں 88726 افراد لقمۂ اجل بن گئے جبکہ کیسز 43 لاکھ 12ہزار سے زاید ہو گئے۔