سعودی عرب میں متعدد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

252

جدہ (صباح نیوز) سعودی عرب نے عالمی وبا کورونا سے جڑی متعدد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق سینما گھروں، ہوٹلوں میں کھانے سمیت تفریحی سرگرمیوں اور تقاریب پر عاید پابندیاں بھی اٹھائی جائیںگی‘ تمام سماجی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ20 افراد ہی شریک ہو سکیں گے‘ کاروباری ملاقات اور شادی کی تقاریب سمیت کچھ سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔