نوشکی سے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان تحویل میں لے لیا گیا

197

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے نوشکی سے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان تحویل میں لے لیا گیا۔ کسٹم حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، کارروائی کے دوران سامان سے لدے ٹرکوں کی تلاشی لی گئی تو ان میں سے 43 ہزار کلو خشخاش، پیٹرول، انجن، واٹر پمپ، ونڈو اپر کنڈیشن، بجلی سے چلنے والے گیس ہیٹر بھی تحویل میں لے لیے گئے۔