سیکیورٹی فورسز کاشمالی آپریشن، 8دہشت گرد ہلاک

290

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کےعلاقوں بویااوردوسلی میں آپریشن کیا،جس میں 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کی ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )  کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی پر خفیہ اطلاعات کے ذریعے  آپریشنز کیے گئے، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ  کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشت گردوں میں 3 دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد کمانڈر عبدالانیرکاتعلق  ٹی ٹی پی طوفان گروپ سے تھا اور دہشت گرد کمانڈر جنید عرف جامدکاتعلق ٹی ٹی پی طارق گروپ سےتھا جبکہ ہلاک دہشت گردخالق شادین عرف ریحان کاتعلق ٹی ٹی پی صادق نورگروپ سےتھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آپریشن میں دہشت  گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقوں سے دہشت گردی کے لیے افراد کی بھرتی کیا کرتے تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسے واقعات میں ملوث تھے، اداروں کو کئی کیسز میں مطلوب تھے۔