کل کی کامیابی کےبعد6ماہ تک کوئی عدم اعتمادنہیں لاسکتا، وزیر داخلہ

314

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل عمران خان کی کامیابی کےبعد6ماہ تک کوئی عدم اعتمادنہیں لاسکتا، کل نئی سیاست میں ایک نیاوزیر اعظم ہوگا،جوسوچ رہےتھےکہ عدم اعتماد لائیں گے وہ اب انتظارکریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے  کہا کہ اب ہمیں الیکشن کمیشن کے بجائے کل کے الیکشن کی طرف دیکھنا چاہیے، کل ایک بہت بڑا امتحان ہے،خدانخواستہ اگر اونچ نیچ ہوگئی تو اپوزیشن کے لیے ایک بڑا عجیب دن ہوگا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نےخطاب کیاکہ میں سچ کےساتھ کھڑا ہوں،تبدیلی لاناچاہتاہوں،سینیٹ انتخابات میں 16سے زیادہ حکومتی اراکین ادھر اھر ہوئے، آج کے اجلاس میں حفیظ شیخ سمیت دیگر ارکین شریک تھے، جس میں غلط ووٹ ڈالنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن نے پوری کوشش کی کہ عمران خان ناکام ہوجائیں، وزیراعظم اعتمادکا ووٹ نہ لے سکے تو کابینہ فارغ ہوجائیگی۔