علی حیدر گیلانی ویڈیو لیک: الیکشن کمیشن میں درخواست سماعت کیلئے مقرر

272

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر تحریک انصاف کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر تحریک انصاف کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، الیکشن کمیشن گیارہ مارچ کو علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کے معاملہ کی سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل ویڈیوز لیک ہونے پر پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوزب اور فرخ حبیب کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا جائے۔