خاصخیلی یوتھ فاؤنڈیشن لسبیلہ کی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے، رحمت اللہ

255

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) خاصخیلی یوتھ فاؤنڈیشن کا گونمنٹ بوائز ہائی اسکول گدور کا دورہ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گدور غلام رسول نے فاؤنڈیشن ٹیم کو خوش آمدید کہا، صدر خاصخیلی یوتھ فاؤنڈیشن گوٹھ گدور کے رحمت اللہ خاصخیلی اور ٹیم نے اسکول میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اور بعد ازاں طلبہ سے ملاقات کی۔ تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب قوم کا مستقبل ہو، محنت کریں، اپنے اساتذہ کا احترام کریں۔ خاصخیلی یوتھ فاؤنڈیشن کے ساجد علی نے کورونا وائرس سے بچنے اور حفاظتی سیشن میں طلبہ کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی عملی مشق کرائی گئی۔ صدر خاصخیلی یوتھ فاؤنڈیشن گوٹھ گدور نے اسکول کے اساتذہ کی محنت کو سراہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گدور کے ہیڈ ماسٹر غلام رسول، سر اللہ بخش خاصخیلی، سر افضل رونجہ اور تمام ٹیچرز محنت، لگن، ایمانداری سے اپنی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں جنہیں فاؤنڈیشن خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ آخر میں صدر خاصخیلی یوتھ فاؤنڈیشن رحمت اللہ خاصخیلی نے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گدور اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا کہ فاؤنڈیشن طلبہ کی تعلیم اور علاقے کی خوشحالی کے لیے محنت کررہی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔