ای ایف پی نے ملک بھر میں رکنیت سازی کا دائرہ بڑھادیا

176

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے ملک بھر میں اپنی رکنیت سازی کا دائرہ کار بڑھانے کی قومی حکمت عملی پر کام تیز کردیا ہے نیشنل فیلڈ ٹیم کے نمائندوں نے کراچی میں منعقدہ دو روزہ ’’ممبرشپ ڈیولپمنٹ ورکشاپ‘‘ میں شرکت کی جس کا اہتمام ای ایف پی کی جانب سے آئی ایل او آئی ٹی سی، آئی ایل او ایکٹیمپ اور آئی ایل او کنٹری آفس اسلام آباد کے اشتراک سے کیا گیا تھا جبکہ آئی ایل او ایکٹیمپ نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی پیریز رویندرا اور آئی ایل او آئی ٹی سی کی باربرا مینو نے ورکشاپ کا انعقاد کیا اور ممبرشپ میں اضافے اور اسے برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔شرکاء نے گروپ مشقوں کے ذریعے اگلے 3 سالوں کے لیے ممبرشپ میں اضافے، ریکروٹمنٹ اور اسے برقرار کھنے کی حکمت عملی تیار کرنے، آؤٹ پٹ اور دیگر سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا جو اس کے طے شدہ مقاصد اور اہداف کو حاصل کرنے کے لیے وضع کیا جاسکتا ہے۔