نیوزی لینڈ اور یونان میں شدید زلزلہ‘ سونامی کا انتباہ جاری

306
یونان: طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں مکانات تباہ ہوگئے ہیں‘ دیواریں گرنے سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے‘ بے گھر ہونے والے شہری کھلے آسمان تلے سڑک پر پڑے ہیں‘ امدادی کارکن ملبے میں دبے افراد کو تلاش کررہے ہیں

ویلنگٹن ؍ ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ اور یونان میں شدید زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے جب کہ کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ نیوزی لینڈ میں 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ اُدھر یونان 6.3 شدت کے زلزلے سے عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں اور ایک پل کو بھی نقصان پہنچا۔ تودے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔