بھارت: جہیز کے مطالبے سے تنگ آکر خودکشی کرنے والی لڑکی کا شوہر گرفتار

144

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں خودکشی کرنے والی 23 سالہ عایشہ نامی خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔ احمدآباد میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور حاملہ ہونے کے بعد 10 لاکھ روپے مانگنے پر عایشہ نے نہر میں ڈوب کر اپنی جان دے دی تھی۔ جہیز کے باعث طعنوں سے تنگ عایشہ کی موت کی وجہ سے کئی ممالک میں نئی بحث شرعو ہو چکی ہے، جس میں بھارت میں ایسے واقعات پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔