معاشی پالیسیوں سے تنگ بھارتی تاجر نے اہل خانہ سمیت زہر پی لیا

69

گاندھی پور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں مودی سرکار کی معاشی پالیسیوں سے تنگ تاجر ہوکر سڑک پر آنے والے تاجر نے اپنے اہل خانہ سمیت زہر پی لیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلع اودے پور سے تعلق رکھنے والا خاندان زیورات کے کام سے وابستہ تھا مگر حکومت کی ناقص پالیسیوں اور کورونا لاک ڈاؤن کے بعد پیدا ہونے والے معاشی بحران نے انہیں غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل دیا تھا۔