مائکروسافٹ ایکسچینج پر چینی ہیکرز کا حملہ

540

مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ چین سے تعلق رکھنے والے ہیکروں نے کمپنی کی معروف ای میل پلیٹ فارم مائکروسافٹ ایکسچینج کو ہیک کرلیا ہے۔

سی این این نے مائکروسافٹ کے حوالے سے بتایا کہ ہیکروں کا ایک جدید ترین چینی گروپ مقبول ای میل سروس کو ہیک کرکے اس کا استحصال کررہا ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے بتایا کہ سافٹ ویئر میں موجود 4 کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے ای میل سروس کو ہیک کیا گیا جس کی مدد سے اضافی وائرس تیار کرکے طویل مدت تک ہیکرز کو ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔
کمپنی کا خیال ہے کہ حملہ ہیفنیئم Hafnium کی طرف سے کیا گیا ہے جسے چینی حکومت اسپانسر کرتی ہے تاہم یہ گروہ چین سے باہر رہ کر کام کرتا ہے۔ کمپنی اس گروہ کے ملوث ہونے کا ثبوت تو پیش نہیں کرسکی تاہم مشاہدہ کی بنیاد پر مائیکروسافٹ تھریٹ انٹیلی جنس سینٹر کی ایک رپورٹ میں اس گروہ پر الزام لگایا گیا ہے۔