اسرائیلی فوج کا بیمار فلسطینی قیدی پر وحشیانہ تشدد‘ زندگی کو خطرہ

221
مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی فوج کے پہرے میں فلسطینیوں کی املاک مسمار کی جا رہی ہیں‘ خفیہ ادارے کے اہلکار مسجد اقصیٰ کے قریب سے نوجوان کو گرفتار کرکے لے جا رہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض فوج کے وحشی جلادوں نے ایک نہتے اور بیمار فلسطینی کو دوران حراست عقوبت خانے میں غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اس کی زندگی خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 20 سالہ قاسم احمد بغدادی کو اسرائیلی فوج نے المسکوبیہ نامی ایک بدنام زمانہ حراستی مرکز منتقل کیا گیا، جہاں اسے مسلسل 2 دن تک وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا جاتا رہا۔ اس دوران اس کی گردن سے نکلنے والے خون کے باعث اسے 3 بار اسپتال لے جایا گیا مگر کوئی خاص طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ دریں اثنا اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے قریب سے فلسطینی نوجوانوں کو تلاشی کے بہانے گرفتار کرکے تفتیشی مقامات پر منتقل کردیا ہے۔