ایران میں پاکستانیوں کی رہائی کیلیے وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب

73

لاہور(اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے ایران میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے درخواست پر وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس شاہد وحید نے جسٹس پروجیکٹ پاکستان نامی تنظیم کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار تنظیم کے مطابق ایران میں اس وقت 102 پاکستانی مختلف الزامات میں قید ہیں اور ان کی رہائی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، اس لیے حکومت کو پابند کیا جائے کہ وہ ایران میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے قانونی معاونت فراہم کی جائے۔