اوپن مارکیٹ : ڈالر کی قیمت خرید 157.50روپے ہوگئی

295

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی ۔نٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158 روپے سے گھٹ کر157.60روپے اور قیمت فروخت158.10روپے سے گھٹ کر 157.70 روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 158.10 روپے سے گھٹ کر157.50روپے اور قیمت فروخت 158.30 روپے سے گھٹ کر 157.80 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 189.50 روپے سے گھٹ کر188.50روپے اور قیمت فروخت 191 روپے سے گھٹ کر190روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 219.50 روپے سے گھٹ کر218.50روپے ہوگئی۔