سابق امریکی وزیر خارجہ پومپیو کاقاسم سلیمانی کے قتل پر طنزیہ تبصرہ

277

تالاہاسی (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بائیڈن انتظامیہ کے ایران سے متعلق نرم موقف اور ایرانی جوہری پروگرام میں واپسی کی کوششوں پر سخت تنقید کی۔ فلوریڈا میں ری پبلکن پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب میں پومپیونے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں قاسم سلیمانی کا قتل امریکا کے لیے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ خدا قاسم سلیمانی پر رحم کرے، اب وہ امریکیوںکے لیے مزید مشکلات پیدا کرنے کے قابل نہیں رہا۔ ہم نے سلیمانی کی تدبیروں کو اسی پر الٹ کر رکھ دیا۔