ٹرمپ آیندہ انتخابات میں بائیڈن کو ہرانے کے لیے پُرعزم

183
اورلینڈو: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حامیوں سے خطاب کررہے ہیں

تالاہاسی (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے اور آیندہ انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ہونے والی کنزرویٹیو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے۔ خطاب کے دوران ٹرمپ نے عادت کے مطابق بیشتر وقت جو بائیڈن انتظامیہ اور ڈیموکریٹک پارٹی پر نکتہ چینی کرنے پر صرف کیا۔ ادھر عالمی مبصرین نے ٹرمپ کے اعلان کو ایک بُری خبر قرار دیا ہے، کیوں کہ ریپبلکن پارٹی کے مفاد میں یہی تھا کہ ٹرمپ خود کو پارٹی سے علاحدہ کرلیتے۔