زلمے خلیل زاد کی افغان طالبان سے ملاقات متوقع

459

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد افغان حکام اور طالبان نمائندوں سے ملیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان امن عمل پر بات چیت کیلئے زلمے خلیل زاد افغانستان اور قطرجائیں گے، زلمے خلیل زاد وفد کے ہمراہ دیگرعلاقائی ملکوں کو بھی دورہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ زلمے خلیل زاد قطر اور افغانستان میں افغان حکام اور طالبان نمائندوں سے ملیں گے اور وفد کے ہمراہ دیگرعلاقائی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی نمائندہ کے دورے کی تاریخ اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل افغان امن معاہدہ سے متعلق ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ طالبان القاعدہ گروپس سے تعلقات اور پر تشدد کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق طالبان امریکا سے کیے اپنے وعدوں کی تکمیل میں ناکام رہے اور اسی لیے ہم ابھی بھی معاملے کو مذاکرات سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔