لسبیلہ، وندر پولیس کی کارروائی، 2 کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد

101

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) وندر پولیس کی منشیات کیخلاف اہم کارروائی 2 کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایت ڈی ایس پی جمیل احمد باجوئی کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او وندر محمد جان ساسولی اپنے پولیس پارٹی کے ہمراہ۔ایڈیشنل ایس ایچ او امام بخش لاسی،تاج محمد لاسی نے آم باغ کے قریب روڈ کنارے کھڑے شخص کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا جس پر مذکورہ شخص نے بھاگنے کی کوشش کی تو پولیس نے دھرلیا جب اس کی جامع تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے 2 کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم کیخلاف وندر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایچ او وندر محمد جان ساسولی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گے، منشیات اور جرائم پیشہ عناصر چاہے کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں وہ قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے۔