“بھارت میں بننے والا اسٹیڈیم سیاسی ہے”

617

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم بنانا حکومت کا کام ہوتا ہے بورڈز کا نہیں جبکہ احمدآباد بھارت میں بننے والا اسٹیڈیم سیاسی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے تحریری یقین دہانی چاہیے اگر یقین دہانی نہ کرائی گئی تو میچز دوسری جگہ کرانے کا مطالبہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل دوپہر کو آئی سی سی سے دوبارہ ورچوئل میٹنگ ہے اور بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے تحریری یقین دہانی سے متعلق معاملے کو آئی سی سی میٹنگ میں دوبارہ اٹھاؤں گا۔

احسان مانی نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق فیصلہ 31 مارچ سے پہلے متوقع ہے اوراگر ٹی 20 ورلڈکپ بھارت میں نہیں ہوا تو یواےای میں ہوگا جبکہ بھارت کو ورلڈکپ کے انعقاد کیلئے 3 مسائل درپیش ہیں جن میں پاکستانی ویزے، ٹیکس استثنیٰ، کورونا مسائل درپیش ہیں۔

پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے ایشیا کپ کے حوالے سے کہا کہ جون میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہے اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے باعث اس سال ایشیاکپ نہیں ہوگا جبکہ ایشیاکپ 2023 تک ملتوی کرنا پڑے گا جبکہ بھارت میں 2 اکتوبر سے آئی سی سی ایونٹ ہورہا ہے۔