پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ کیا جارہا ہے؟

328

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے7پیسے اضافے کی تجویز دے دی حتمی فیصلہ آج ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے 7 پیسے اضافے کی تجویز دے دی اور سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے7 پیسے، ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18 روپے 36 پیسے ہے اور موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پرپیٹرول ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر بڑھے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے آج کرے گی۔