فیٹف نے تاریخ کا سب سے مشکل پلان دیا،حماد اظہر

153

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر برائے صنعت وتجارت حماد اظہر نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے دیے گئے ٹاسک کو 90 فیصد مکمل کیا ہے۔ پاکستان کو دنیا کی تاریخ کا سب سے مشکل پلان دیا گیا، تین اہداف رہ گئے ہیں وہ بھی جلد پورے کر لیں گے، پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ان خےالات اظہار انہوں نے مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملی توٹاسک تھا ملک کو بلیک لسٹ سے بچاناہے، 27 نکاتی ایکشن پلان میں 24 کے اہداف حاصل کیے، فیٹف خود کہہ رہا ہے 90 فیصد کام ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف فیٹف کے 27 نکاتی پوائنٹس پر عمل درآمد کرنا ہے۔