پینٹاگون نے امریکی فوج میں سفید فام بالادستی کا اعتراف کرلیا

218

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی افواج میں سفید فام بالادستی فعال ہے۔ اس بات کا اعتراف پینٹاگون کی جانب سے جاری رپورٹ میں کیا گیا خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے کہ جب صدر جوبائیڈن نے امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سیاہ فام خاتون کو نائب صدر نامزد کیا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام کو سیکرٹری دفاع کا منصب بھی تفویض کیا ہے۔پینٹاگون کی رپورٹ میں سفید فام بالادستی کی سوچ کے حامل اہلکاروں کی شناخت کرنے کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔