پولینڈ سے میکسیکو جانے والے افراد کے اعضا نکال لیے گئے‘ ایک ہلاک

173

وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک) روزگار کے لیے یورپی ملک پولینڈ سے میکسیکو جانے والے افراد کے جسمانی اعضا نکال لیے گئے، جن میں سے ایک کا انتقال ہو گیا جب کہ دوسرا اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں ہے اور تیسرا واپس وطن لوٹ چکا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جرائم کی اطلاع مقامی نیوز ویب سائٹ نے دی، جس کے بعد وزارت خارجہ نے بھی ایک شہری کی موت کی تصدیق کی ہے۔ اونیٹ نے لکھا ہے کہ یہ نوجوان پولستانی رواں ماہ کے پہلے نصف حصے میں روزگار کے لیے میکسیکو گئے تھے۔ ان کی عمریں 20 اور 22 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد میکسیکو میں ریاستی دفتر استغاثہ کی طرف سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔