بھارتی وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

260

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) چین اور بھارت کے مابین سرحد پر کشیدگی کے بعد گزشتہ دنوں تناؤ کا شکار علاقوں سے افواج کے انخلا پر اتفاق کے بعد اعلیٰ بھارتی اور چینی حکام نے پہلی بارایک دوسرے سے رابطہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونک گفتگو کے بعد بتایا گیا ہے کہ تمام حساس مقامات پر تنازعات کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک سرحدی کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کی کوششوں کا آغاز کریں گے۔