‘پاکستان بلیک لسٹ کی طرف نہیں جائے گا’

264

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان بلیک لسٹ کی طرف نہیں جائے گا، پوری دنیا میں پلان مکمل ہونے پر پاکستان کو مختلف نظر سے دیکھا جارہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ کے باعث پاکستان پر کوئی پابندیاں عائد نہیں ہوئیں،  باقی 3 نکات میں نان پرافٹ آرگنائزیشن کی ریگولیشن شامل ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ باقی 3 نکات پر عمل اور ٹیرر فنانسنگ روکنے کیلئے مزید سخت اقدام کرنا ہوں گے پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت کی تفتیش کو مضبوط کرے گا، دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کے خلاف تفتیش کو مضبوط کرنا ہوگا، دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خلاف تفتیش کے ٹھوس نتائج کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے افراد کے خلاف مالی پابندیوں پرعملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، دہشت گردی کی فنانسنگ میں بھارت اب خود بے نقاب ہو رہا ہے، فیٹف میں بھارت نے اپنے مذموم عزائم استعمال کرنے کی کوشش کی۔