برفیلے پانی میں طویل مسافت طے کرنے والا عمر رسیدہ شخص

481

66 سالہ آئرش شخص نے برفیلے پانی میں ایک میل کے فاصلہ تیر کر دنیا کے طویل العمر تیراک کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

گیر پرسیل نے کہا کہ انہوں نے متعدد مہینوں تک سمندری پانی میں تیراکی کی اور انہوں نے شینن روؤنگ کلب میں آئس میل چیلنج کے دوران بچھلے ریکارڈ کو توڑا ہے۔

گینز کے قواعد کے مطابق تیراک کو مسلسل بغیر کسی وقفے کے تیرنا پڑتا ہے اور پانی کا درجہ حرارت 23 ڈگری سے بھی کم ہونا چاہیے۔

پرسیل نے 43 منٹ 28 سیکنڈ میں اپنی تیراکی ختم کی۔ گینز نے تصدیق کی کہ اس کارنامے نے انہیں دنیا کا سب سے عمر رسیدہ تیراک بنادیا ہے۔