لاہو رہائیکورٹ :پنجاب بھر کے ڈیولپمنٹ فنڈز کی رپورٹ طلب

76

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے نارووال شکر گڑھ روڈ کی عدم تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے صوبہ بھر کے اضلاع کے ڈیولپمنٹ فنڈز کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ فاضل عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعلی اپنے علاقے میں من پسند ڈیولپمنٹ بجٹ نہیں لگا سکتا ،اگر وزیر اعلیٰ کے غیر قانونی اختیارات ثابت ہو گئے تو سب کو گھر جانا پڑے گا،فاضل عدالت نے غلط بیانی کرنے پر سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ حکومت کے تمام ادارے عدالت سے جھوٹ بول رہے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے شکر گڑھ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔