‏ عالمی سطح پر مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا، وزیراعظم

402

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ‏ عالمی سطح پر مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا، رقوم کی منتقلی سے متعلق اداروں کو مضبو ط بنانا ہو گا۔

بین الاقوامی مالیاتی احتساب اور شفافیت سے متعلق رپورٹ کے اجراء کی تقریب  پر ورچوئل خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شفافیت اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،ترقی پذیر ملکوں سے کھربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہوئے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شفافیت کے برعکس اقدامات پر جرمانے عائدکیے جائیں، قوام متحدہ کو ٹیکس اصلاحات اور منی لانڈرنگ سے متعلق اقدامات کرنے ہوں گے، اکستان رپورٹ کی سفارشات کی توثیق کرتا ہے۔