گھانا: کوویکس اسکیم کے تحت ویکسین حاصل کرنے والا پہلا ملک

337

گھانا عالمی کوویکس اسکیم سے ویکسین وصول کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

کوویکس اسکیم کے تحت غریب ترین ممالک کو کوویکس اسکیم کے تحت کوروناویکسین فراہم کی جائے گی جس کا سلسلہ گھانا سے شروع کردیا گیا ہے۔

بدھ کو ہونے والی اعداد و شمار کے ایک سروے کے مطابق عالمی سطح پر اب تک 217 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جاچکی ہیں جس کا اکثر حصہ امیر ممالک نے خریدا ہے۔

ماہرین صحت نے متنبہ کیا ہے کہ جب تک ساری دنیا کو ویکسین تک رسائی حاصل نہیں ہوتی وبائی مرض ختم نہیں ہوگا۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ٹویٹ کے ذریعے کوویکس ویکسین کی پہلی فراہمی کی سراہا۔

ٹیڈروس اڈانوم نے کہا یہ صرف پہلا قدم ہے۔ کوویکس اسکیم کا مقصد سال کے آخر تک عالمی سطح پر کم سے کم دو ارب خوراکیں فراہم کرنا ہے۔

ٹیلیویژن پر براہ راست نشر کی جانے والی ایک تقریب میں گھانا کو دی جانے والی 600،000 خوراکیں آکسفورڈ / آسترا زینیکا کی ہیں اور منگل سے گھانا کے متعدد شہروں میں اس کی تقسیم کا انتظام کیا جائے گا۔