کورونا وائرس بےقابو: دنیا میں 25 لاکھ سے زائد اموات

329

جنیوا: دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں ہے اور اس موذی وباء سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 31 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 10 ہزار 534 ہوگئ ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 31 لاکھ 67 ہزار 867 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 10 ہزار 534 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار 729مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 91 ہزار 867 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 87 لاکھ 36 ہزار 508 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 18 ہزار 363 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 74 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 91 لاکھ 15 ہزار 931 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 72 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 93 لاکھ 40 ہزار 329 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق  1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 56 ہزار 742 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار 914 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 50 ہزار 79 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 26 ہزار 8 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 84 ہزار 430 ہو گئیں ہے  جس کے بعد مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 902 ہو چکی ہے جبکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 747 ہو گئی ہے  ، کیسز کی تعداد 41 لاکھ 44 ہزار 577 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 85 ہزار 321 ہو چکی ہے، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 36 لاکھ 61 ہزار 410 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 68 ہزار 468 ہو گئیں اور اب تک اس کے 31 لاکھ 70 ہزار 644 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 96 ہزار 666 ہو گئی ، جس کے بعد کل کیسز 28 لاکھ 48 ہزار 564 ہو گئے جبکہ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 28 ہزار 285 تک جا پہنچی ہیں ، تاہم کورونا وائرس کے کیسز 26 لاکھ 65 ہزار 194 ہو چکے ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق  جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 69 ہزار 610 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 24 لاکھ 16 ہزار 37 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 41 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 475 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 21 تک جا پہنچی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق  1ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 84 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 871 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 361 کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 64 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے  اور 1 ہزار 681 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 772 ہو گئی ہے ، جس کے بعد کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 ہو چکی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 906 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کُل 88 لاکھ 31 ہزار 892 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 23 ہزار 281 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 1 ہزار 590 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 39 ہزار 888 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں یکم مارچ سے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے جس میں تمام کلاسیں باقاعدہ 5 دن کے لئے کھلیں رہی گئی جبکہ این سی او سی نے ملک بھر میں مزارات ، سنیما ہالز کھولنے اور ان ڈور شادیوں کی اجازت دے دی، تاہم دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی پابندی بھی ختم کردی ہے۔