برطانیہ: اسرائیل کے لیے ڈرون کے پرزے بنانے والی فیکٹری بند کرنے کا مطالبہ

249
برطانیہ: اسرائیل کے لیے ڈرون کے پرزے بنانے والی فیکٹری پر فلسطین حامی سماجی کارکن سرخ رنگ پھینک رہے ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں ڈرون کے پرزے بنانے والی فیکٹری کی چھت پر فلسطین حامیوں نے احتجاج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں فوجی ڈرون طیاروں کے لیے انجن تیار کیے جاتے ہیں، جو صہیونی ریاست کی جارحیت میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ فلسطین ایکشن گروپ کے مطابق منگل کی صبح کارکنوں نے یو اے وی انجن بنانے والی فیکٹری کی چھت پر چڑھ کر فلسطینی پرچم لہرایا اور عمارت پر سرخ رنگ پھینک دیا۔