یونانی ایف 16 طیاروں پر ترک جہاز کو ہراساں کرنے کا الزام

363

مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی گیس کی تلاش پر یونان اور ترکی کے تعلقات پہلے ہی سے تناؤ کا شکار ہیں جبکہ دونوں ممالک نے گذشتہ ماہ تقریبا پانچ سالوں میں پہلی بار براہ راست مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنازعہ کا نیا باب ترکی کے گذشتہ ہفتے کچھ یونانی جزیروں کے قریب اپنے تحقیقاتی جہاز کو بھیجنے سے شروع ہوا ہے۔ ترکی کی وزارت دفاع کے ایک ذرائع نے بتایا کہ چار یونانی ایف 16 طیارے اشتعال انگیز کارروائی میں مصروف ہیں اور ترک جہاز کو ہراساں کررہے ہیں۔

ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آکار نے صحافیوں کو بتایا کہ کارروائیوں کا ضروری جواب دے دیا گیا ہے۔ بدقسمتی سے یہ یونانی ہمسایہ ممالک کی طرف سے ہمیں ایک بار پھر ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی تعلقات کو مزید کشیدہ کرنے کیلئے کی گئی تھی۔