وہ علاقہ جہاں لوگ قیمتی پتھروں کی لالچ میں زیرِ زمین رہتے ہیں

665

آسٹریلیا کے اس ناخوش گوار موسم اور معدنی دولت کے حامل کوپر پیڈی نامی علاقے کا ایک ہی مطلب ہے کہ یہاں زیرِ زمین زندگی بسر کرنا بہتر ہے۔

150 ملین سال پہلے کوبر پیڈی نامی قصبہ ایک وسیع سمندر تھا۔ سمندری طوفانوں کی وجہ سے سمندری لہروں سے زمین کی گہرائیوں تک دراڑیں وجود میں آئیں اور مخفی معدنیات ابھر کر آئیں جس نے آہستہ آہستہ سخت ہونے والے سیلیکا ذخائر کی باقیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔ قیمتی پتھر یہاں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جس میں اوپل سرفہرست ہے۔