برقع پہن کرچوری کرنے والا شخص گرفتار، دبئی پولیس

443

دبئی میں پولیس نے برقع پہن کر بنگلے میں چوری کرنے والے یورپی شخص کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ چور ایک تیز دھار آلے سے لاکر (سیف لاکر) کو کھول رہا تھا ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس کے مطابق برقع پہن کر بنگلے میں چوری کرنے والا شخص یورپی باشندہ ہے جسے گرفتار کر لیا گیا  ہے اور ملزم نے بنگلے میں چوری کرنے کے لیے عبایہ اور نقاب کا استعمال کیا تھا۔

دبئی پولیس کے مطابق چوری کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس فوری طور پر بنگلے پر پہنچی تو چور ایک تیز دھار آلے سے لاکر (سیف لاکر) کو کھول رہا تھا جس پر اس کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس فرانزک رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ چور نے لاکر کو کاٹنے کے لیے ایک چھوٹی آری کا بھی استعمال کیا ہے جس سے تانبے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بکھر گیے تھے۔

دوسری جا نب پولیس نے تحقیقات کے دوران چند مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کی اور اس دوران ایک ملزم کے گھر سے عبایہ اور نقاب بھی برآمد ہوا ہے جبکہ جب وہ بنگلے میں آرے سے لاکر کاٹنے کی کوشش کر رہا تھا تو تانبے کا ایک ٹکڑا اس کے برقع پر لگا جس کی وجہ سے پولیس باآسانی ملزم تک پہنچ گئی۔

واضح رہے پولیس کا کہنا ہے کہ ساری  ثبوت سامنے آنے کے بعد ملزماں  نے خود اعتراف جرم کر لیا ہے۔