فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار

416

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن 2021 کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف قادر خان مندوخیل کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے کمرے سے باہر نکال دیا گیا۔

الیکشن ٹریبونل نے سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی جسے آج مسترد کر دیا گیا۔

الیکشن ٹریبونل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی سے متعلق ہمارے اختیارات محدود ہیں لہٰذا اپیل کنندہ چاہے تو آئینی دراخوست دائر کر سکتا ہے۔