سابق حکمرانوں کی غلطیوں سے آلودگی بڑھی، عثمان بزدار

148

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ہماری حکومت نے 2 برس کے دوران لاہو رمیں 10 لاکھ سے زائد درخت لگائے ہیں جبکہ سابق دو رمیں درختوں کو بے دریغ کاٹا گیا اورسابق حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث لاہور سمیت پنجاب میں آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہو ا اور ان حکمرانوں نے آلودگی کے خاتمے کے لیے بروقت اقدامات نہیں کئے۔اینٹوں اور سیمنٹ کا جگہ جگہ استعمال کرکے قدرتی حسن کو تباہ و برباد کیا گیا۔نئی نسل کو صاف ستھرا ماحول دینے کے بجائے آلودہ فضا دی گئی۔انہوںنے کہاکہ انہی حکمرانوں کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث سموگ کا مسئلہ سنگین ہوا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لگائے پودے چند برس میں قدآور درخت بن جائیںگے جس سے شہر میں سموگ کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور آلودگی میں کمی آئے گی۔