بھارتی ریاست پدوچیری سے بھی کانگریس کی حکومت ختم

245

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست پدوچیری کے وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کے خاتمے کے لیے مرکز کی بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا ہے۔ وی نارائنا سوامی نے گزشتہ روز ریاستی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے لیے قرارداد پیش کی، تاہم رائے شماری سے قبل ہی انہوں نے اپنے استعفے کا اعلان کردیا اور کہا کہ سابق ریاستی گورنرکرن بیدی اور مرکزی حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر میری حکومت گرانے کی مشترکہ کوشش کی ہے۔