افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام کریں گے، اشرف غنی

308

کابل( آن لائن )افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کے دور اقتدار کی معیاد کا مکمل ہونا، ملک میں امن قائم کرنے سے کم اہمیت کا حامل ہے تاہم افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ میز کے پیچھے بیٹھ کر کوئی خواب دیکھنے والا نہیں بلکہ عوام کریں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویو میںافغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی کامیابی کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویتنام نہیں، حکومت نہیں گر رہی۔اشرف غنی نے کہا کہ نیٹو کے اس اعلان کے بعد کہ اس نے افغانستان سے فوج واپس بلانے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا امن کے عمل کو مزید تیز کرنے کا موقع ملا ۔نیٹو کے اعلان سے اس تنازع کے تمام فریقین کو دوبارہ جائزہ لینے اور اس نتیجے پر پہنچنے کا موقع ملا ہے کہ طاقت کا استعمال اس مسئلے کا حل نہیں۔