ثانیہ نشتر کی زیر صدارت اسکالرشپ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

80

اسلام آباد (اے پی پی) احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ کی7ویں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس نے سال21۔2020ء میں67000 اسکالر شپس کے لیے6.53 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ تعلیمی سال کے بجٹ کی منظوری اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی اراکین نے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں دینے والے111685 انڈرگریجویٹ طلبہ اور42430 طالبات کی درخواستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ پورٹل30 نومبر 2020ء کو درخواستوں کے حصول کے لیے بند ہوگیا تھا۔ اجلاس میں سرکاری شعبے کی 125 یونیورسٹیوں کے ساتھ پروگرام کے فیلڈ ایگزیکیوشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔معاون خصوصی نے تعلیمی سال 21۔2020ء میں اسکالرشپ کی تقسیم اور اس عمل کو تیز کرنے پر زور دیا، نئی درخواستوں کی جانچ جاری ہے اور حتمی انتخاب کا عمل اپریل 2021ء تک مکمل ہوجائے گا ۔ ڈاکٹر ثانیہ نشترنے بی آئی ایس پی اور ایچ ای سی کو اس مرحلے میں بروقت آگاہی مہم اور فنڈ جاری کرنے پر عمل درآمد کی اپیل کی ۔