سیفد فام بالادستی دہشت گردی سے بھی زیادہ خطرناک، اقوام متحدہ

382

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے کہا ہے کہ سفید فام بالادستی کا نظریہ اور نیو نازی تحریک بین الاقوامی خطرہ بن رہی ہیں اور انہیں تقویت دینے کیلیے کورونا وائرس وبا کو مفادات کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

گٹیرس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز گروہوں کا خطرہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔ دہشت گردی کے خطرات سے زیادہ سفید فام بالادستی اور نیو نازی کی تحریکیں زیادہ خطرناک ہیں۔ آج یہ شدت پسند تحریکیں کئی ممالک میں داخلی سلامتی کے لئے ایک خطرہ ہیں۔

مسٹر گٹیرس نے کہا کہ اکثر اوقات ان نفرت انگیز گروہوں کے ارکان کو سرکاری عہدوں پر لایا جاتا ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ہمیں اس بڑھتے ہوئے خطرے کو شکست دینے کے لئے عالمی سطح پر مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔