صرف 3 سیکنڈ میں دانتوں کو صاف کرنے والا اسمارٹ ٹوتھ برش

587

رات کو سونے سے پہلے اور صبح اٹھنے کے بعد لوگ برش کرتے ہیں لیکن رات کو بالخصوص اکثر کو سستی آتی ہے۔ پہلے برش کو دھو پھر ٹوتھپیسٹ لگاؤ اور پھر برش کرو، وقت ضائعکرنا لگتا ہے لیکن ماہرین نے یہ مشکل آسان کردی ہے اور اسمارٹ برش متعارف کروایا ہے۔

اس اسمارٹ برش جس کا نام Unico  Smartbrush ہے صرف 3 سیکنڈ میں آپ کے دانت صاف کرتا ہے۔ اسمارٹ برش بنیادی طور پر منہ کا محافظ ہے۔ یہ بجلی سے چلنے والے برشز کو منہ میں گھماتا ہے۔ ہر ایک برش کے ریشے میں تھوڑا تھوڑا تھتھ پیسٹ خود بہ خود آتا ہے۔ اور پھر یہ آپ کے دانتوں کی ہر سطح کو صاف کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

دانتوں کا برش چھوٹے چھوٹے سوراخوں سے ماؤتھ واش بھی چھڑکتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ آپ کی زبان بھی صاف ہورہی ہے۔