ہواوے ڈیویلپرز کمپیٹیشن 2020کے نتائج

304

لاہور
ہواوے نے آج پاکستان میں، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے علاقے کے لیے ہواوے ڈیویلپر کمپی ٹیشن 2020 ایڈیشن کے ونرز کااعلان کر دیا ہے۔ ونرز کا اعلان ایک ورچوئل تقریب میں کیا گیا۔ یہ سالانہ مقابلہ ستمبر 2020ءسے دسمبر، 2020ئتک ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے بارہ ممالک میں منعقد ہوا۔

پاکستان میں کل 269 ڈیویلپرز نے HDC کے لیے رجسٹر کرایا جن میں سے 66 ڈیویلپرز نےانٹیگریشن مکمل کیا اور 20 ڈیویلپرز کو ، تمام کیٹگریز میں،ونر قرار دیا گیا۔

دو ایپس ایزی اردو کی بورڈ اور گولوٹلو نے گولڈ ایوارڈ حاصل کیا اور ان میں سے ہر ایک کو 840,000/- روپے بطورنقد انعام دئیے گئے۔

دیگر سات ایپس میں سے ای جنون.ٹی وی، تیز فنانشل سروسز،بائیک اسٹنٹ ٹرک ماسٹر، ماڈرن کار ڈرائیو پارکنگ 3D گیم، اسکیری ٹیچر 3Dاور ایڈوانس انگلش ڈکشنری کو سلور ایوارڈ دیا گیا اور ان میں سے ہر ایک کو 500,000/- روپے بطورنقد انعام دئیے گئے۔

مزید گیارہ ایپس یعنی کنیکٹ بائی ایچ بی ایل، لرن انگلش اسپیکنگ ان اردو، عسکری موبائل ایپ، ایف پی ایس اسنائپر 3D اسسیسن: آف لائن گن شوٹنگ گیمز، یونیورسل ٹی وی ریموٹ کنٹرول، اسپیک اینڈ ٹرانسلیٹ وائس ٹرانسلیٹر اینڈ انٹرپریٹر، ہولی قرآن، لائیو سیٹلائٹ ویو جی پی ایس میپ ٹریول
نیوی گیشن، ایچ بی ایل موبائل، کیو آر کوڈ جنریٹر فری وائی فائی اور اسپیچ ٹو ٹیسٹ کنورٹر-وائس ٹائپنگ ایپ کو برونز ایوارڈ دیا گیا اور ان میں سے ہر ایک کو 250,000/- روپے بطور نقد انعام دیا گیا۔

اس سال، ہواوے ڈیویلپر کمپیٹیشن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈیویلپرز کی بڑی تعدار رجسٹریشن کرائی۔ مقابلے کی کامیابی دیگر پارٹنرز کو بھی تحریک مہیا کرے گی کہ وہ بھی اپنی ایپس ہواوے ایپ گیلری میں تیار کریں۔ ہواوے کے ٹیلنٹ ایکو سسٹم کنسٹرکشن کے لازمی جزو کے طور پر، ہواوے ڈیویلپر کمپیٹیشن سرگرمی سے ٹیلنٹ کو ترقی دینے کے جدید طریقے تلاش کر رہا ہے اور ہواوے ایپ گیلری میں پارٹرنز ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس بارے میں ہواوے کنزیومر بزنس گروپ پاکستان کے کنٹری منیجر، اسکاٹ ہوانگ نے کہا:”ہواوے ، پاکستان میں، ہواوے ڈیویلپر کمپیٹیشن 2020 کے تمام ونرز کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ اِن ایپس میں جو معیار اور جدت پیش کی گئی ہے وہ یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ ہواوے موبائل سروسز ایکو سسٹم کس طرح مقامی ڈیویلپرز اور پارٹنرزکو اس قابل بناتا ہے کہ وہ ہمارے اوپن، لچکدار اور مستعد پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائیں اور ضرورت کے مطابق ایپس تیار کریں جو پاکستان میں استعمال کرنے والوں کی ضرورتیں پورا کرتی ہوں۔ اس کا ایک مقصدیہ بھی ہے کہ انہیں بہتر اور ہموار ترین تجربہ فراہم کیا جائے۔“

ہواوے کے ویڑن کی پیروی کرتے ہوئے ،متنوع اقدامات کے ذریعے ڈیویلپرز کی اعانت کے لیے ہواوے ڈیویلپر کمپیٹیشن کی تخلیق ، خطے میں، موجودہ اور نئے ڈیویلپرز کی تیار کردہ اعلیٰ معیار کی موبائل ایپلیکیشنز کی اعزازات کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہیں ہواوے موبائل سروسز پلیٹ پر تیار کیا گیا ہے۔یہ ڈیویلپرز کو جدت کے مرکز میں رکھتا ہے اور اس کے لیے انہیں ہواوے موبائل سروسز کی اوپن صلاحیتوں کے استعمال کی اجازت دیتا ہے تاکہ وہ ،خطے میں، اینڈ یوزرز کے فائدے ،نئے اور منفرد تجربات تخلیق کر سکیں۔

تمام ممالک میں 4,900 سے زائد رجسٹریشن کے ساتھ، ہواوسے ڈیویلپر کمپیٹیشن کے ونرز کو مختلف شرائط کے جامع سیٹ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا تھا۔ انتخاب کا بنیادی معیار مارکیٹ میں ایپ کی مقبولیت، ایپ کی ہواوے موبائل سروسز کور میں انٹیگریشن اور ہواوے موبائل سروسز اسپیشل کٹ انٹیگریشن کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ ونرز کا انتخاب تین مختلف کیٹگریز یعنی گولڈ، سولر اور برونز میں کیا گیا تھا اور انعامات میں مختلف نقد انعامات کے علاوہ ہواوے کلاوڈ سروسز واو¿چرز بھی تھے۔

مزید برآں، ہواوے نے ”شائننگ اسٹار“پروگرام میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے جو عالمی ڈیویلپرز کی مسلسل حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ڈیویلپرز کو تحریک فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی ایپس ایپ گیلری میں متعارف کرائیں اور اسے ہواوے موبائل سروسز کور میں انٹیگریٹ کریں۔ اب تک ،دنیا بھر میں، 10,000 سے زائد ڈیویلپرز اور پارٹنرز، اپنی جدید ایپ کے لیے”شائننگ